ارنا کے مطابق ایران میں جہاد اسلامی فلسطین کے نمائندہ ناصر ابو شریف نے ایک پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ غزہ پر صیہونی حکومت کے حملوں میں امریکا اور یورپی ممالک موثر ہیں۔
انھوں نے کہا کہ صیہونی حکومت کے جرائم بائیڈن کی مقبولیت گرنے کا باعث بنے ہیں اور فلسطینی عوام پر حملے شروع کرنے کے لئے امریکا کا گرین سگنل اب یلو ہوگیا ہے۔
جہاد اسلامی فلسطین کے نمائندہ ناصر ابو شریف نے پوری دنیا میں صیہونی حکومت کے جرائم کی مذمت میں جاری عوامی مظاہروں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا صیہونی حکومت کے جرائم کی مذمت کررہی ہے لیکن عرب اور مغربی حکومتیں خاموش ہیں۔
انھوں نے کہا کہ کم سے کم عرب ملکوں بالخصوص مصر کو فلسطین کونکالے جانے کی مخالفت کرنا چاہئے۔
ناصر ابو شریف نے کہا کہ امریکا ابراہم اکارڈ کے تحت صیہونی حکومت کے ساتھ عرب حکومتوں کے روابط معمول پر لاکر ایران اور استقامتی محاذ کو کنٹرول کرنا چاہتا تھا لیکن آپریشن طوفان الاقصی نے امریکا کی منصوبہ بندی پر پانی پھیر دیا۔
انھوں نے کہا کہ امریکا، برطانیہ اور تل ابیب کے دیگر مغربی اتحادی اس کے وحشیانہ جرائم میں برابر کے شریک ہیں ۔
ناصر ابو شریف نے کہا کہ مغربی جکومتیں ظاہری طورپر غزہ کے عوام کے خلاف صیہونی حکومت کے جرائم کی مذمت کررہی ہیں لیکن انھوں نے صیہونی حکومت کی سفارتی، سیاسی، انٹلیجنس اور اسلحہ جاتی حمایت جاری رکھی ہے۔
آپ کا تبصرہ